دورِ حاضر کے فکری سوالات اور مدلل و تشفی بخش رہنمائی
ملاقات کے دوران معزز MNA صاحب نے دورِ حاضر، دین، نوجوان نسل کی تربیت اور ملکی و فکری چیلنجز سے متعلق مختلف اہم اور حساس سوالات پیش کیے، جن کے ڈاکٹر صاحب نے قرآن و سنت اور عقلی و نقلی دلائل کی روشنی میں نہایت مدلل، جامع اور اطمینان بخش جوابات عنایت فرمائے۔ ان علمی توضیحات سے MNA صاحب کے کئی شکوک و شبہات دور ہوئے اور انہیں گہرا فکری و قلبی اطمینان حاصل ہوا۔
پارلیمانی سیکرٹری میاں سعد وسیم شیخ کے دلی تاثرات
ڈاکٹر صاحب کی جامع علمی شخصیت، گفتگو کے دلنشین انداز اور ٹھوس طرزِ استدلال سے ازحد متاثر ہو کر MNA صاحب نے اپنے دلی تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا:
’’بہت سے علماء کے ساتھ بیٹھنے کا موقع ملا ہے، لیکن جو سکون اور اطمینان آج حاصل ہوا ہے، وہ اس سے پہلے کبھی حاصل نہیں ہوا۔‘‘
یہ بابرکت ملاقات محض ایک رسمی نشست نہیں تھی بلکہ علم، فکری شعور، محبت اور روحانی اطمینان کا ایک خوبصورت اور بے مثال امتزاج ثابت ہوئی۔
خصوصی ملاقات کے تصویری مناظر