وزیرِ مملکت برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ملک رشید احمد خان نے جامعہ زبیر بن محمود کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر صاحب، صدر جمعیت علماء پاکستان و سربراہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان، اور ڈاکٹر صاحبزادہ عزیر محمود الازہری، صدر الرابطة العالمية لخريجي الأزهر الشريف پاکستان برانچ و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان، سے خصوصی ملاقات کی۔
علمی و فکری موضوعات پر تبادلۂ خیال

ملاقات کے دوران علمی و فکری موضوعات، تربیت و اخلاقی رہنمائی، ملکی عمومی صورتِ حال اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے اسلامی اقدار کے فروغ، نوجوان نسل کی فکری تربیت، اور ملکی استحکام کے لیے تعلیمی و تحقیقی اداروں کے فعال کردار پر زور دیا۔

اس پروقار موقع پر صاحبزادہ فائز محمود الازہری اور دیگر معززین و اکابرین بھی موجود تھے، جنہوں نے جامعہ کی تعلیمی و فکری خدمات کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔